ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی سی سی بینک ہمیشہ قحط سالی کا شکار عوام کے ساتھ ہے: گویند گوڈا کا خطاب

ڈی سی سی بینک ہمیشہ قحط سالی کا شکار عوام کے ساتھ ہے: گویند گوڈا کا خطاب

Sun, 28 Aug 2016 11:52:16    S.O. News Service

چنتامنی:28 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)قحط سالی کا شکار جڑواں اضلاع کولاراور چکبالاپورکے عوام بہت پریشان ہے دیہی علاقوں کے خواتین کی ترقی کے لئے ڈی سی سی بینک  ہمیشہ ساتھ دیتی آرہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا دیہی علاقوں کی خواتین کو ڈی سی سی بینک سے قرض دیا جارہا ہے تاکہ خواتین اُس قرض کی رقم  کو استعمال کرکہ آگے بڑھیں یہ بات ڈی سی سی بینک کے صدر بالا ہلی گویند گوڈا نے کہی ۔انہوں نے شہر کے این۔آر۔لے آوٹ کے مندر میں مختلف خواتن سنگھا کو ڈی سی سی بینک سے قرض کی رقم فراہم کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں مئ کہا کہ خواتین سو د خوروں سے قرض لیکر بہت پریشان ہوجاتے ہیں اور نوبت خود کشی  تک پہنچ جاتی ہے دونوں اضلاع کے چند کسان بینکوں سے لئے قرض کو ادا کرنے کی طاقت نہ ہونے سے خود کشی کرچکے ہیں اسی لئے ڈی سی سی بینک بہت ہی کم سود پر خواتین سنگھا اور کسانوں کو قرض دینے کے علاوہ انھیں قرض ادا کرنے کے لئے کافی مہلت بھی دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی سی بینک ہمیشہ قحط سالی کا شکار دونوں جڑواں اضلاع کے عوام کے ساتھ ہے آج عوام اور کسانوں کا رابطہ بینکوں سے کافی دور ہوتا جارہا ہے اس لئے ڈی سی سی بینک کسانوں اور عوام کو بینک سے قرض دیکر بینک سے عوام کے لگاؤ کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو بینک 50لاکھ تک کا قرض دینے کے لئے تیار ہے جبکہ بینک کسانوں کے کھیتو ں کے لئے استعمال کی جانی والی اشیاء کے لئے بھی قرض فراہم کررہی ہے آج ڈی سی سی بینک کے ذریعے جملہ 8خواتین سنگھا کو 56لاکھ قرض دیا گیا ہے اس موقع دودھ فیڈریشن اسوسی ایشن کے ڈائرکٹر اشوتھ نارائن بابو نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر بالاجی وینکٹ رونپا مدھو کرشنا یادؤ شیلاجی نارائن سوامی نٹراج کے آر وینکٹ سوامی منی راجو سنتوش وغیرہ موجود رہے۔


Share: